Saturday, February 22, 2025

ایک ماہ بعد پہلی بار پیٹرول سستا، حکومت نے قیمت کم کر دی

وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کر کے اسے 263.95 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ پچھلے تین مسلسل اضافوں کے بعد پہلی بار ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج، 16 فروری سے ہو گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی حالیہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر یہ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔

گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کر کے اسے 257.13 روپے فی لیٹر کر دیا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے اضافہ کر کے 267.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

اہم خبریں